مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کے ساتھ ہی، انگلینڈ کے شہر مانچسٹر اور سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مظاہرین نے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت بند کرنے اور زیرِ حراست فلسطینی طبی عملے کے ارکان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مظاہرین نے شہر کے جامع گرجا گھر سے سینٹ پیٹرز اسکوائر تک ریلی نکالی اور غاصب صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت روکنے اور اس حکومت کے قبضے کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسی دوران، فلسطین کے متعدد حامیوں نے ہفتے کے روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر نکل کر ایک احتجاجی اجتماع منعقد کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس اجتماع کے شرکاء نے ڈاکٹر حسام ابوصَفیه اور فلسطین کے شعبۂ صحت و علاج سے تعلق رکھنے والے تمام زیرِ حراست کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیلی حکومت کی نسل کشی فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آپ کا تبصرہ